تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ ڈار نے خواجہ آصف کو چیلنج کردیا

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو چیلنج کر دیا .

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحانہ ڈار نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کی پریس کانفرنس دیکھی ہے ، آپ نے میڈیا کو کہا کہ آپ نے فارم45 دیکھےہیں .

انہوں نے کہا کہ میرا خواجہ آصف کو چیلنج ہے کہ فارم45 لیکر کچہری چوک آجائیں، وہاں میڈیا اور عوام اکٹھے ہوجائیں گے ، دنیا دیکھے گی سچا کون اور جھوٹا کون ہے . ریحانہ ڈار کا کہنا تھا کہ اگر رہنما ن لیگ خواجہ آصف فارم 45 لے کر نہ آئے تو میں کہوں گی کہ آپ نے اپنی شکست قبول کرلی ہے .

. .

متعلقہ خبریں