سابق کمشنرراولپنڈی کو 25 کروڑ روپے میں خریدا گیا،سابق اپوزیشن لیڈرکا الزام

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) لیگی رہنماراجہ ریاض نے الزام عائد کیا ہے کہ راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کواوورسیز نے 25 کروڑ روپے میں خریداہے ، لیاقت علی چٹھہ کے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق الزامات جھوٹے ہیں .

راجہ ریاض نے کہاہے کہ انتخابات میں پی ٹی آئی ناکام ہوئی ہے لیکن پی ٹی آئی والےاپنی ہار ماننے کو تیار نہیں ، سابق کمشنرکو25کروڑمیں اوورسیزنےخریداہے، سابق کمشنرنےجھوٹےاورسنگین الزامات لگائےہیں ، سابق کمشنرنےبےانتہاکرپشن کی ہے،کرپٹ آدمی ہے، انہوں نے25کروڑلیکرالیکشن متنازع بنانےکی حرکت کی ، نگران وزیرداخلہ سابق کمشنرکانام ای سی ایل میں ڈالیں، سابق کمشنرکی انکوائری کرائی جائے .

راجہ ریاض کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی نےکل 9مئی ٹوکرنےکی کوشش کی ، یہ دوبارہ بھی ایسی حرکتیں کریں گے، ہم حکومت بنانےجارہےہیں، علی امین اگروزیراعلیٰ بناتووفاق پرحملہ آورہوگا، ادارےعلی امین پردرج مقدمات کی انکوائری کریں پی ٹی آئی کامقصدپاکستان کوغیرمستحکم کرناہے، سابق کمشنرکوآخری پوسٹنگ بزدارنے5کروڑکےعوض دی تھی .

. .

متعلقہ خبریں