2آزاد اراکین اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

پشاور (قدرت روزنامہ) آزاد حیثیت میں خٰیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونیوالے 2 اراکین نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کے آزاد ارکان کا اجلاس ہوا، آزاد حیثیت میں جیتنے والے 2 نومنتخب ارکان فضل حق اور لائق محمد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اپر کوہستان سے آزاد نو منتخب ایم پی اے فضل حق اور مانسہرہ (تورغر) سے آزاد ایم پی اے لائق محمد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔اجلاس میں شامل تمام آزاد ارکان نے وزارت اعلیٰ کیلئے علی امین گنڈاپور پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا کیا اور دونوں منتخب آزاد ارکان کی وزارت اعلیٰ کیلئے علی امین گنڈاپور کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے آزاد ایم پی ایز کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور ان کا خیر مقدم کیا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

5 hours ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

5 hours ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

5 hours ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

7 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

7 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

7 hours ago