کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کے بعدبابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ 9 کے اپنے پہلے میچ میں شکست کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ آئندہ میچز میں اچھا کریں۔

قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک اسپنر کو مس کیا، پہلے 6 اوورز اچھے نہیں کیے۔ ڈیتھ اوورز میں ہمیں اس سے بہتر کرنا چاہیے تھا۔انکا کہنا تھا کہ وکٹیں گرنے سے میں تھوڑا سلو ہوا صورتحال کے مطابق چلنا پڑتا ہے، آغاز ہم نے اچھا کیا تھا رن ریٹ کے مطابق تھے۔نوجوان بولر محمد ذیشان کے بارے میں بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ذیشان جتنا کھیلیں گے بہتر ہوں گے۔

ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کے فیصلے سے متعلق بابر اعظم نے کہا کہ فریش پچ تھی اور موسم بھی ایسا تھا کہ پہلے بولنگ کرنا بنتا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیسن رائے اور سعود شکیل کو کریڈٹ دینا چاہیے، بولنگ کا فیصلہ درست تھا رنز کچھ زیادہ کروادیے۔انکا کہنا تھا کہ بولنگ کو میچور کیا ہے، جتنی چاہے اچھی بولنگ ہو پلان کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی کو صورتحال کے مطابق بھیجا لیکن رنز کچھ زیادہ تھے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ میں فینز کے سامنے کھیلنا اچھا لگتا ہے، بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں پریکٹس کرتا رہتا ہوں، ہمیشہ پازیٹو رہ کر آگے بڑھتا ہوں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

5 hours ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

5 hours ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

5 hours ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

7 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

7 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

7 hours ago