حج کے دوران بھیک مانگنے والوں کو سخت سزا دینے کااعلان

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے حج کےدوران بھیک مانگنے والے عازمین کو سات سال تک قید کی سزا کا اعلان کیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے ”گلف نیوز“ کے مطابق یہ اعلان سعودی پبلک پراسکیوشن نے ”ایکس“ پر جاری ایک پوسٹ میں کیا۔پوسٹ میں عازمین حج کو غیر مجاز فنڈ ریزنگ سرگرمیوں یا بھیک مانگنے میں ملوث ہونے کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق، حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں سات سال قید اور 50 لاکھ ریال تک جرمانہ یا دونوں شامل ہیں۔سعودی پبلک پراسکیوشن کا کہنا ہے کہ مجاز اتھارٹی سے اجازت نامہ حاصل کیے بغیر چندہ مانگنا سختی سے منع ہے۔

اتھارٹی نے مالی فوائد کے لیے دھوکہ دینے یا گمراہ کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Recent Posts

کہا گیا کہ جلسہ 8 ستمبر کو کرلیں مگر اب راستے بند کیے جارہے ہیں، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ…

13 mins ago

کراچی چڑیا گھر میں مادہ بنگال ٹائیگر کی ہلاکت کیسے ہوئی؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی چڑیا گھر میں ایک اور مادہ بنگال ٹائیگر کی ہلاکت کا انکشاف…

23 mins ago

فیروز خان نے دوسری اہلیہ کو انسٹاگرام سے ان فالو کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکار فیروز خان کے اپنی اہلیہ ڈاکٹر زینب کو انسٹاگرام سے ان…

32 mins ago

پاک فضائیہ کی قربانیوں، بہادری و پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ ہے، ایئرچیف مارشل ظہیر بابر سدھو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فضائیہ کے ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے کہا کہ…

44 mins ago

عمران خان اور فیض حمید کے خلاف مقدمے میں کیا ثبوت اکٹھے کیے جا چکے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر صحافی انصار عباسی کے مطابق سرکاری ذرائع نے عمران خان کے…

52 mins ago

اگر ہم گناہ گار ہیں تو ہمیں سزا دیں، یہ قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ میں…

58 mins ago