انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔اعلامیہ جماعت اسلامی کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس 25 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی،کانفرنس میں شرکت کے لیے تمام جماعتوں کو دعوت نامہ بھیج دیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ کانفرنس کا مقصد جمہوریت کا بچاؤ ہے، تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیے آگے بڑھیں۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 2024 کے انتخابات ملکی تاریخ کے آلودہ،بدنام اور متنازع ترین الیکشن تھے، پی ٹی آئی سمیت تمام متاثرہ سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات ہمارے مؤقف کی تائید ہیں، کمشنر کی طرح مزید ضمیر جاگ گئے تو دھاندلی کرنے والے کدھر جائیں گے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

7 hours ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

7 hours ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

7 hours ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

8 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

9 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

9 hours ago