’’ رضا مندی سے ہوتو الگ معاملہ، اگر نوکری کا جھانسہ دے کر۔۔۔‘‘ محمد زبیر کی لیک ویڈیو پر غریدہ فاروقی کا ناقابلِ یقین رد عمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر عمر نے باہمی رضا مندی سے جسمانی تعلق قائم کیا ہے تو الگ معاملہ ہے لیکن اگر نوکری کا جھانسہ دے کر تعلق بنایا تو ان کا احتساب ہونا چاہیے۔

زبیر عمر کی مبینہ نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ بنیادی سوال یہ ہے کہ ویڈیوز کس نے بنائیں اور کیوں بنائیں، کس نے لیک کیں اور کیوں لیک کیں؟ یہ سب جاننے کا بنیادی طریقہ ہے کہ ان کا فرانزک آڈٹ کیا جائے اور تحقیقات کی جائیں۔

غریدہ فاروقی کے مطابق اگر باہمی رضا مندی سے جسمانی تعلق قائم کیا گیا ہو تو الگ معاملہ ہے لیکن اگر نوکری کا جھانسہ دے کر تعلق بنایا گیا یا ہراساں کیا گیا تو پھر احتساب تو ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں جس شخص نے الزام عائد کیا ہے اسے بھی قانونی چارہ جوئی کرنی چاہیے۔ یاد رہے کہ زبیر عمر سے منسوب مبینہ نازیبا ویڈیو میں قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ زبیر عمر نے ان سے پیسے لیے اور جب پیسوں کی واپسی کا تقاضہ کیا تو زبیر نے انہیں ایجنسیوں سے کہہ کر تشدد کا نشانہ بنوایا اور بلوچستان کے بارڈر پر پھنکوا دیا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان زبیر عمر سے منسوب ایک نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو مختلف خواتین کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے مطابق زبیر عمر نے اس ویڈیو کی فرانزک تحقیقات کروانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ لیگی رہنما نے آج اس بارے میں اپنا موقف پیش کرنے کا بھی کہا ہے۔

Recent Posts

نومنتخب امریکی صدر کے قتل کا منصوبہ بے نقاب، ڈونلڈٹرمپ کس ملک کے نشانے پرتھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی…

5 mins ago

حکومت کو ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لیے اب کیا کرنا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 2 بار…

11 mins ago

سعودی قومی کمیٹی برائے تعلیم، ثقافت اور سائنس: عالمی سطح پر مملکت کی پہچان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی قومی کمیٹی برائے تعلیم، ثقافت اور سائنس نے مملکت سعودی عرب…

17 mins ago

صوابی جلسہ: علی امین گنڈاپور نے کارکنوں سے کیا حلف لیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا صوابی میں ہونے والا جلسہ…

24 mins ago

واٹس ایپ کا ایک اور نیا فیچر آپ کے لیے کیا آسانیاں پیدا کر سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے ایپل صارفین کے لیے ایک نیا ’ڈرافٹ فیچر‘ لانچ…

41 mins ago

قطر سے 5 ایل این جی کارگوز کی پاکستان آمد کیوں ملتوی ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قطر نے ملک کی درخواست کے جواب میں 2025 سے 2026 تک…

47 mins ago