پی ایس ایل9؛ آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گی

لاہور(قدرت روزنامہ) ایچ بی ایل پی ایس ایل9میں آج لاہور قلندرز فتح کے ٹریک پر واپسی کے خواہاں ہوں گے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 9میں آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، دفاعی چیمپئن میزبان ٹیم کو اپنی بولنگ میں نمایاں بہتری لانے کی فکر ہوگی۔

پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 196رنز کا ہدف آسانی سے حاصل کرتے ہوئے بولرز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگایا تھا، کپتان شاہین شاہ آفریدی قدرے بہتر پرفارم کرپائے، حارث رؤف اور زمان خان رنز کا بہاؤ روکنے میں ناکام رہے، دونوں دباؤ کا شکار ہوں گے۔

صاحبزادہ فرحان نے اوپننگ پوزیشن سے انصاف کیا تھا، راسی وین ڈر ڈوسن بہترین فارم میں ہیں، فخرزمان بھی گزشہ اننگز کی ناکامی کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے، عبداللہ شفیق اور ڈیوڈ ویزا بھی بڑے اسکور کرسکتے ہیں۔

حریف ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز جیسن روئے اور سعود شکیل نے پہلے ہی میچ میں دھاک بٹھادی ہے، کپتان رائیلی روسو اور شیرفن ردر فورڈ بھی چھکے چھڑانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لوئر آرڈر میں خواجہ نافع، سرفراز احمد اور وسیم جونیئر سے امیدیں وابستہ ہوں گی، پیس بیٹری میں تجربہ کار محمد عامر کا ساتھ دینے کیلیے وسیم جونیئر اور محمد حسنین موجود ہیں، ابرار احمد اور عقیل حسین اسپن کا جادو جگانے کیلیے تیار ہیں۔

مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا پیسرز فائدہ اٹھاسکتے ہیں، میزبان ٹیم کا میچ ہونے کی وجہ سے کراؤڈ میں بھی بہتری آنے کی امید ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

7 hours ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

7 hours ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

7 hours ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

8 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

8 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

9 hours ago