لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست خارج کردی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار آفاق احمد ایڈووکیٹ نے چیئرمین الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن غیر قانونی قرار دے چکا ہے، پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ہے، اس وقت پارٹی کا کوئی عہدیدار موجود نہیں اور الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نامی پارٹی کا کوئی وجود نہیں ہے، لہذا عدالت الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے اور پی ٹی آئی کے منتخب سینیٹرز کو آزاد سینیٹرز قرار دینے کا حکم دے۔عدالت نے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…