موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کیلئے معلومات جاری کر دیں

کراچی(قدرت روزنامہ )محکمہ موسمیات نے کراچی میں بوندا باندی، تیزہوائیں چلنے جبکہ پنجاب میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی، سجاول اور ٹھٹھہ میں بوندا باندی ہوسکتی ہے،کراچی میں مطلع ابر آلود رہے گا جب کہ آج شام تک کراچی میں تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔

اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، مظفر آباد، دیامر، چلاس اور چمن سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش جب کہ پہاڑوں پر برفباری دیکھنے میں آئی۔راولپنڈی، اٹک،جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور مری میں تیز ہوائیں اور بارش کے باعث ریسکیو کو ہائی الرٹ رکھا گیاہے۔کمشنر راولپنڈی نے بتایاکہ مری میں آندھی اور بارش سے پیدا صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ڈپٹی کمشنرمری کوضروری انتظامات کی ہدایات دے دی ہیں۔

دوسری جانب آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری جاری ہے، وادی نیلم جہلم میں شدید برفباری ہوئی جس سے رابطہ سڑکوں پرپھسلن سےٹریفک کی آمدورفت متاثر ہے، سوات، اپر اور لوئر دیر، ضلع کرم میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے میدانی علاقوں میں بارش اوربالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہورہی ہے ، تفریحی مقام شوگران میں 2 انچ اورناران میں 4 انچ تک برف پڑچکی ہے۔

علاوہ ازیں بارش برسانے والا مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کے بعد چمن، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، توبہ کاکڑی، توبہ اچکزئی اور شیلا باغ سمیت پاک افغان سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

Recent Posts

ایف بی آر کا یوٹرن، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے یوٹرن لیتے ہوئے مالی…

6 mins ago

سندھ کی طرز پر امراض قلب کا مثالی ادارہ بنائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وہ شیخ محمد بن…

13 mins ago

پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب، کون سے امور زیر غور ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے…

23 mins ago

ڈی چوک پر احتجاج کلائمیکس ہوگا، شیرافضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت نے کہا کہ ہم نے حتمی طور…

30 mins ago

آرٹیکل 63 اے تشریح کیس: جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایک اور خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے رجسٹرارسپریم کو ایک اور خط…

44 mins ago

پنجاب حکومت پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے کتنی لگژری گاڑیاں خریدے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دستاویزات کے مطابق حکومت پنجاب نے پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے لگژری گاڑیاں…

53 mins ago