اب آپ گھربیٹھے گاڑی ،موٹرسائیکل اپنےنام پرٹرانسفرکرواسکیں گے ،محکمہ ایکسائز نےعوام کوخوشخبری سنادی

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ ایکسائز کا گاڑی و موٹرسائیکل ٹرانسفر کے لئے شہریوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ۔ شہری گھر بیٹھے اپنی گاڑی و موٹرسائیکل ٹرانسفر کرواسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق شہری ایکسائز دفاترجانے کی بجائےکورئیر کمپنی کے نمائندے کو ٹرانسفر کے لئے فائل اور فیس جمع کروائیں گے۔ ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ کورئیر کمپنی کا نمائندہ ایکسائز دفاتر سے گاڑی ٹرانسفر کے بعد کاغذات واپس مالک تک پہنچائے گا۔ مکمل ٹوکن ٹیکس ادا کرنے والے شہری اس سہولت سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔
کورئیرکمپنی کےنمائندہ کو گاڑیوں موٹرسائیکلوں کی ٹرانسفر فیس کی مکمل لسٹیں فراہم کی جائیں گی۔رضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک سسٹم کے آغازکے بعدسسٹم شروع کیا جائےگا۔ ڈلیوری کے لئے نئے کنٹریکٹ میں نیا سسٹم شامل کیا جائے گا جبکہ گھربیٹھے گاڑی ٹرانسفر کروانے والوں کو ڈلیوری کی ڈبل فیس ادا کرنا ہوگی۔

Recent Posts

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

15 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

24 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

33 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

40 mins ago

پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان…

47 mins ago

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی دنیا کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں، پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر…

55 mins ago