مریم نواز نے صوبے کو سنبھالنے کی تیاریاں شروع کر دیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ ) پنجاب کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے کو سنبھالنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مریم نواز نے مختلف سرکاری محکموں سے بریفنگ لینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، سب سے پہلےچیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری صحت علی جان نے مریم نواز کو بریفنگ دی جب کہ جمعہ کو سیکرٹری سی این ڈبلیو، سیکرٹری ایکسائز ور محکمہ تعلیم کے دونوں سیکرٹریوں نے نامزد وزیر اعلی کو بریفنگ دیں، آج مزید محکموں کے سیکرٹری بریفنگ دیے گے جس کے بعد نئی حکومت کیلئے ورکنگ پالیسی سازی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے منتخب ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے بعد اسمبلی کا اجلاس بلایا جائیگا جو 29 فروری سے قبل لازمی ہونا ہے، اس کے بعد مریم نواز کوباضابطہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کیا جائیگا اور پنجاب میں نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔صوبائی کابینہ میں شمولیت کیلئے راولپنڈی سے منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے لابنگ شروع کردی ہے۔

ادھر نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی پنجاب کی بیورو کریسی میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق لسٹیں تیار کی جارہی ہیں اور(ن) لیگ کی سابقہ حکومت میں اہم عہدوں پر فائز افسران کو ترجیح دی جائے گی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

4 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

5 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

5 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago