بلوچستان کے بعد سندھ میں تیل و گیس کے مزید ذخائر دریافت


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے جب کہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع کوہلو سے بھی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سندھ میں تیل اور گیس کا ذخیرہ او جی ڈی سی ایل کمپنی نے دریافت کیا ہے۔ ضلع خیرپور میں کنویں سے 14.3 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی۔
او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کنویں سے یومیہ 93 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔ نئی دریافت سے ملکی تیل و گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی ماڑی پیٹرولیم نے گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا تھا جو بلوچستان کے ضلع کوہلو سے دریافت ہوئے۔ابتدائی تخمینے کے مطابق یہاں سے یومیہ 64لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہوگی۔ گیس دریافت کے لیے 2516 میٹر تک کنویں کی کھدائی کی گئی۔
علاوہ ازیں گزشتہ ماہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے سندھ میں خام تیل کے بھاری ذخائر سے پیداوار حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سونو کنواں نمبر 9 میں کمپنی کی جانب سے 2350 میٹر تک گہری کھدائی کے بعد مطلوبہ پیداوار حاصل کی گئی۔ ابتدائی نتائج کے دوران کنویں سے 1850 بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار حاصل ہوئی جو سسٹم میں شامل کردی گئی ہے۔

Recent Posts

بلوچستان: موجودہ دور حکومت میں مزید 542 اسکولز بند ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں موجودہ دور حکومت میں مزید 542 اسکولز بند ہوگئے، صوبے…

9 mins ago

عمران خان نے استعفیٰ منظور کرلیا، عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں رہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تصدیق کی ہے…

21 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

7 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

7 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago