سابق گورنر سندھ زبیر عمر کی تنظیم سازی کی ویڈیو کا پورا البم لیک،سابق گورنرسندھ کیاکہتے ہیں؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر بھی ویڈیو لیک اسکینڈل کی زد میں آ گئے ہیں۔ ان کے ساتھ منسوب ایک مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں مختلف خواتین کو ج ن س ی عزائم کا شکار بنایا گیا ہے۔لیگی رہنما محمد زبیر نے اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ یہ “سیاست کا نچلا درجہ” ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویڈیو ڈاکٹرڈ اور جعلی ہے۔ سابق گورنر سندھ نے کہا کہ اس سازش کے پیچھے جو بھی ہے
اس نے انتہائی شرم ن ا ک حرکت کی ہے یہ بہت ہی ناقص عمل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ ایمانداری، دیانت اور پختہ عزم کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ میں پاکستان کی بہتری کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔یہ مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر ہر طرف وائرل ہو گئی اور ٹوئٹر سمیت ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ جس پر اب تک لاکھوں لوگ اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں، جہاں کچھ لوگ اس صورتحال کا مذاق اڑا رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس طرح کے طرز سیاست کی مذمت بھی کر رہے ہیں۔اس حوالے سے معروف اینکرپرسن غریدہ فاروقی نے کہا ویڈیو کس نے بنائی، کیوں بنائی؟ کس نے لیک کی؟ اس کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے، تحقیقات کی جائیں اگر تو یہ ان کا نجی معاملہ ہے تو الگ بات ہے لیکن اگر نوکری کا جھانسہ دیکر اس طرح ہوس کا نشانہ بنایا گیا ہے تو احتساب ہونا چاہیے۔فہیم نامی صارف نے کہا کہ غریب کی چھت اور امیر کی ویڈیو ہمیشہ لیک ہوتی ہے۔بیا نامی صارف نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ ن کے باقی رہنماؤں کا یہ حال ہے۔

Recent Posts

’ہم سے بہتر تو کچے کے ڈاکو ہیں‘، کراچی میں پھیلی غلاظت پر شہری بلبلا اٹھا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اکثر و بیشتر اپنے کسی نہ کسی بیان…

6 mins ago

لاہور جلسہ: 21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ 21…

15 mins ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

22 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

30 mins ago

نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔…

37 mins ago

اگلے 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے…

50 mins ago