پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور سینیٹر فیصل جاوید کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابراہیم خان نے علی امین گنڈا پور کی درخواست پر سماعت کی ، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ تو پورا مقدمہ ہے، علی امین گنڈا پور کہاں تھے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ ہمیں مقدمے کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔
بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید طویل عرصے بعد منظر عام پر آ گئے ، پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹرفیصل جاوید کی راہداری ضمانت منظور کر لی ، عدالت نے فیصل جاوید کو بھی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…
مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…