سندھ کے ضلع خیر پور میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت


خیر پور(قدرت روزنامہ)سندھ کے ضلع خیر پور میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے۔ترجمان آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل ) کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش میں او جی ڈی سی ایل کو سندھ میں ایک اور بڑی کامیابی مل گئی۔
اعلامیے کے مطابق خیرپور میں کنویں سے یومیہ 14.3 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس جبکہ یومیہ 93 بیرل خام تیل حاصل ہو گا۔
ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی، مذکورہ دریافت او جی ڈی سی ایل کے ماہرین کی حکمت عملی کے نتیجے میں عمل میں آئی، نئی دریافت سے ملکی تیل وگیس کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی ماڑی پیٹرولیم نے گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا تھا جو بلوچستان کے ضلع کوہلو سے دریافت ہوئے۔ابتدائی تخمینے کے مطابق یہاں سے یومیہ 64لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہو گی۔

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

6 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

13 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

30 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

34 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

45 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

56 mins ago