ہمیں کسی سے وطن کی وفاداری کا سر ٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ، محمود اچکزئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے گزشتہ روز چار جماعتی اتحا د کے زیر اہتمام کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر . ڈی آر او کے دفتر کے سامنے جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے ثابت کیا کہ میری ملاقات باجوہ یا فیض سے ہوئی ہو تو میں استعفیٰ دونگا، ہمیں تنگ نہ کیا جائے، انشاءاللہ ہم یہ طاقت رکھتے ہیں کہ پھر بلوچستان کے ہوائی اڈوں پر کوئی ہوائی جہاز نہیں بیٹھ سکے گانہ کوئی ریل گاڑی چل سکے گی .

آج کا یہ اجتما ع بدترین دھاندلی کیخلاف منعقد کیا گیا ہے، ہمیں وطن سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ کسی سے نہیں لینا، یہ ہمارا وطن ہے اس کیلئے ہم نے بڑی قربانیاں دیں ہیں، انگریز سامراج کے خلاف ہمارے دشتوں، پہاڑوں میں ہم نے وطن کی آزادی کیلئے انگریزوں سے اُس وقت ٹکر لی جب پارلیمنٹ کو وجود بھی نہیں تھا، جب کسی کی یہ خواہش نہ تھی کہ میں وزیراعظم، گورنر، وزیر اعلیٰ بنوں گا، جھالاوان کے مینگلوں کا،مریوں، بگٹیوں کا یہ ہمارے وطن کے پشتونوں کا انگریزوں سے اس لیئے اختلاف نہیں تھا کہ وہ کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں یا وہ عیسائی ہیں . ہم انسان دوست لوگ ہیں ہم انسانوں سے اس بنیاد پر اپنے فاصلے ناپنا کہ وہ کس مذہب کا ہے، کس نسل کا ہے کس زبان اور قوم سے تعلق ہے یا اس کا فرقہ کیا ہے ہم اس کو گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں، ہم تمام انسانیت کو بابا آدم اور حوا انا کی اولاد سمجھتے ہیں اس رشتے میں ہم انسانوں سے بھائی بندی کا رشتہ رکھتے ہیں، وطن کی محبت ہمیں کوئی نہ سکھائے، ہم لوگوں کوطعنے دینے والے نہیں لیکن جب ہم انگریزوں کے خلاف لڑرہے تھے اُس وقت آپ انگریزوں کے گھوڑے پال رہے تھے، جب ہم انگریزوں کی جیلوں یا ان کی پھانسیوں کے سامنے تھے بندوق کے لحاظ سے ہو یا سیاسی جدوجہد کے میدان میں تھے . جب ہم انگریزوں کی جیلوں میں سڑ رہے تھے آپ ان کے خدمتگار تھے، ہمیں کوئی وطن دوستی نہ بتائیں ہم وطن سے عشق کرنیوالے لوگ ہیں . شاعر کہتا ہے کہ

. .

متعلقہ خبریں