ہمیں کسی سے وطن کی وفاداری کا سر ٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ، محمود اچکزئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے گزشتہ روز چار جماعتی اتحا د کے زیر اہتمام کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر۔ ڈی آر او کے دفتر کے سامنے جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے ثابت کیا کہ میری ملاقات باجوہ یا فیض سے ہوئی ہو تو میں استعفیٰ دونگا، ہمیں تنگ نہ کیا جائے، انشاءاللہ ہم یہ طاقت رکھتے ہیں کہ پھر بلوچستان کے ہوائی اڈوں پر کوئی ہوائی جہاز نہیں بیٹھ سکے گانہ کوئی ریل گاڑی چل سکے گی۔ آج کا یہ اجتما ع بدترین دھاندلی کیخلاف منعقد کیا گیا ہے، ہمیں وطن سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ کسی سے نہیں لینا، یہ ہمارا وطن ہے اس کیلئے ہم نے بڑی قربانیاں دیں ہیں، انگریز سامراج کے خلاف ہمارے دشتوں، پہاڑوں میں ہم نے وطن کی آزادی کیلئے انگریزوں سے اُس وقت ٹکر لی جب پارلیمنٹ کو وجود بھی نہیں تھا، جب کسی کی یہ خواہش نہ تھی کہ میں وزیراعظم، گورنر، وزیر اعلیٰ بنوں گا، جھالاوان کے مینگلوں کا،مریوں، بگٹیوں کا یہ ہمارے وطن کے پشتونوں کا انگریزوں سے اس لیئے اختلاف نہیں تھا کہ وہ کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں یا وہ عیسائی ہیں۔ ہم انسان دوست لوگ ہیں ہم انسانوں سے اس بنیاد پر اپنے فاصلے ناپنا کہ وہ کس مذہب کا ہے، کس نسل کا ہے کس زبان اور قوم سے تعلق ہے یا اس کا فرقہ کیا ہے ہم اس کو گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں، ہم تمام انسانیت کو بابا آدم اور حوا انا کی اولاد سمجھتے ہیں اس رشتے میں ہم انسانوں سے بھائی بندی کا رشتہ رکھتے ہیں، وطن کی محبت ہمیں کوئی نہ سکھائے، ہم لوگوں کوطعنے دینے والے نہیں لیکن جب ہم انگریزوں کے خلاف لڑرہے تھے اُس وقت آپ انگریزوں کے گھوڑے پال رہے تھے، جب ہم انگریزوں کی جیلوں یا ان کی پھانسیوں کے سامنے تھے بندوق کے لحاظ سے ہو یا سیاسی جدوجہد کے میدان میں تھے۔ جب ہم انگریزوں کی جیلوں میں سڑ رہے تھے آپ ان کے خدمتگار تھے، ہمیں کوئی وطن دوستی نہ بتائیں ہم وطن سے عشق کرنیوالے لوگ ہیں۔ شاعر کہتا ہے کہ

Recent Posts

سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں 86 فیصد سے زائد اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں 86 فیصد سے…

3 mins ago

وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ کابینہ…

10 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس، وزیراعظم اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)رمضان شوگر مل ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون…

11 mins ago

محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،بلامقابلہ امیر جے یو آئی منتخب ہونے پر مبارکباد دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل…

14 mins ago

بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا کو گولی لگ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ سپر اسٹار گووند ارجن آہوجا المعروف گووندا کو اپنی رہائش…

17 mins ago

عمران خان کی سیاسی حیثیت تسلیم کئے بغیرملک میں استحکام نہیں آ سکتا ،فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی…

20 mins ago