بیلہ سے حب روٹ پر مسافر بسوں میں ایرانی تیل کی غیر قانونی اور غیر محفوظ ترسیل کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا

حب (قدرت روزنامہ) لسبیلہ حب مسافر بردار بسوں کوچز میں ایرانی تیل کی غیر قانونی اور غیر محفوظ ترسیل کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، کسی بھی وقت کسی سانحہ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے، عوامی حلقوں کا اظہار تشویش، انتظامیہ سے روک تھام کا مطالبہ۔ اس حوالے سے بیلہ سے حب تک پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں اور عوامی حلقوں نے شکایت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع حب و لسبیلہ انتظامیہ سمیت غیر قانونی ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی روک کرنے والے اداروں نے اس حوالے سے پ±ر اسرار خاموشی اختیار کررکھی ہے بیلہ سے حب کے روٹ پر چلنے والی مسافر بردار کوچز اور بسوں میں غیر قانونی اور غیر محفوظ طریقے سے ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی ترسیل کا سلسلہ جاری روزانہ بیلہ سے حب تک مسافر بردار کوچز اور بسوں کے ذریعے ہزاروں لیٹر ایرانی پیٹرول و ڈیزل غیرقانونی و غیر محفوظ طریقے سے مسافروں کی زندگیوں پر خطرے کے سائے منڈلانے لگے اس حوالے سے بیلہ سے حب روٹ پر سفر کرنے والوں مسافروں اور شہریوں نے مسافر بردار کوچز اور بسوں میں غیر قانونی اور غیر محفوظ طریقے سے ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی ترسیل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکا کہنا ہے کہ بیلہ سے حب روٹ پر چلنے والی مسافر بردار گاڑی والوں نے شہریوں کی زندگی خطرہ میں ڈال دیا ہے روزانہ ہزاروں لیٹر ایرانی پیٹرول و ڈیزل غیر قانونی طریقے سے حب سمیت مختلف علاقوں میں منتقل کر رہے ہیں جس سے کسی بھی وقت کسی بڑے سانحہ اور انسانی المیئے کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا مسافر بردار گاڑیوں میں ایرانی پیٹرول و ڈیزل میں لوڈ ہونے کے سبب شہریوں کے جانوں کا خطرہ ہے گاڑی مالکان اپنے فائدے کیلئے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں اس حوالے سے حب ولسبیلہ انتظامیہ سمیت ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کرنے والے اداروں نے بھی پ±ر اسرار طور پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے روک تھام کیلئے کاروائی کرنے سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں۔

Recent Posts

سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں 86 فیصد سے زائد اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں 86 فیصد سے…

1 min ago

وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ کابینہ…

8 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس، وزیراعظم اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)رمضان شوگر مل ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون…

10 mins ago

محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،بلامقابلہ امیر جے یو آئی منتخب ہونے پر مبارکباد دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل…

12 mins ago

بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا کو گولی لگ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ سپر اسٹار گووند ارجن آہوجا المعروف گووندا کو اپنی رہائش…

16 mins ago

عمران خان کی سیاسی حیثیت تسلیم کئے بغیرملک میں استحکام نہیں آ سکتا ،فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی…

18 mins ago