پیرا شوٹرز اور مسلط کر دہ افراد کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ،ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں چار جماعتی اتحاد کی جانب سے انتخا بی نتائج میں ردو بدل اور مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک کے دوران پہیہ جام ہڑتال اور شاہراہوں کی کامیا ب بندش کو یفرنڈم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے 8فروری کے بعد مسلسل احتجاج، مظاہرہوں ، شاہراہوں کی بندش اور جلسوں کے ذریعے نتائج کی تبدیلی کو مسترد کر کے عوامی رائے کے ذریعے کامیاب ہو نے والے حقیقی عوامی نمائنوں کی کامیا بی کے آرڈرجا ری کر نے کے مطالبات کر رہی ہے . بیان میں کہا گیا کہ پیرا شوٹرز اور مسلط کر دہ افراد کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اس سلسلے میں چار جماعتی اتحاد کے قائدین اور کارکناں نے جد جہد کا جو راستہ اختیار کیا ہے وہ کامیابی حاصل کر نے تک جاری رہے گا کیونکہ بلوچستان کے عوام کو اصل حقائق کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل ہو چکی ہے .

بیان میں کہا گیا کہ عوام رائے کے تحفظ اور وٹوں کے تقدس کے لئے احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک جا ری رہے گا جب تک فارم 45کے مطابق اصل نتائج کا اعلان نہیں کیا جاتا . بیان میں چار جماعتی اتحاد کے کارکنوں کو پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنا نے پر خراج تحسین پیش کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں