جوان ہوں لیکن منگنی نہیں کی، مہوش حیات کی ویڈیو وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ جوان ہیں لیکن تاحال انہوں نے منگنی نہیں کی اور چوں کہ ان کی منگنی نہیں ہوئی، اس لیے وہ شادی بھی نہیں کر سکتیں۔مہوش حیات حال ہی میں حنا الطاف کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک کے گھومنے کے اپنے تجربات بیان کیے اور ساتھ ہی اپنی بھائی دانش سے تعلقات پر بھی کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے اور ان کے بھائی کے درمیان بچپن سے ہی دوستی ہے اور اب بھی وہ دنیا کے متعدد ممالک ایک ساتھ گھومنے جاتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچپن میں وہ ان کے بھائی کتے اور بلیوں کی طرح لڑتے تھے اور اب بھی وہ لڑتے ہیں لیکن اب بڑے ہوجانے کی وجہ سے ان کے جھگڑے مختلف ہوچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی دانش کے ساتھ بیرون ممالک سفر کرنے میں خود کو محفوظ اور پرسکون تصور کرتی ہیں اور یہ کہ دونوں کی بہت ساری عادتیں اور پسندیدہ چیزیں بھی ایک جیسی ہیں۔مہوش حیات کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سفر کرنے کا منصوبہ بنانے کے بعد ان کے بھائی ایجنٹ کے تحت بکنگ کرواتے ہیں اور انہیں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی۔
پروگرام کے دوران جب میزبان نے انہیں بتایا کہ ایک ایئر لائن ایسی بھی ہے جو نوبیاہتا جوڑوں یا منگنی کرنے والے افراد کو فرانس کے دارالحکومت پیرس لے جاتے وقت پورا پیکج بھی دیتے ہیں، اس پر مہوش حیات نے کہا کہ تاحال ان کی منگنی نہیں ہوئی۔
مہوش حیات نے میزبان کی بات پر کہا کہ وہ نوجوان بھی نہیں ہیں لیکن بعد ازاں انہوں نے اپنی ہی تصحیح کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگرچہ وہ جوان ہیں لیکن ان کی منگنی نہیں ہوئی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ چوں کہ ان کی منگنی بھی نہیں ہوئی تو وہ شادی بھی ںہیں کرسکتیں تو اب وہ بطور جوڑا مذکورہ ایئرلائن کی سہولیات کیسے حاصل کریں؟

Recent Posts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

17 mins ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

26 mins ago

چمن: باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے

چمن (قدرت روزنامہ) چمن میں باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف بارڈر شاہراہ پر…

29 mins ago

وزیراعظم کی ہدایت پرطلبہ کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا، اخراجات حکومت ادا کریگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا۔ نجی ٹی…

38 mins ago

این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے…

41 mins ago

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

50 mins ago