پی ٹی آئی کورکمیٹی کادوران قید بشریٰ بی بی کی زندگی کو لاحق خطرات پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں بشریٰ بی بی کی زندگی کو دورانِ قید لاحق سنگین خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں قید رکھنے اور نہایت غیر معیاری کھانا دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام پابندِ سلاسل قائدین اور سیاسی کارکنان کے بنیادی حقوق بحال کیے جائیں۔ کور کمیٹی نے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدواروں کو ڈرانے دھمکانے اور جماعت چھوڑنے پر مجبور کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو فی الفور ہٹا کر کڑامحاسبہ کیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق کور کمیٹی نے ایم ڈبلیو ایم، سنی اتحاد کونسل ساتھ سیاسی اشتراکِ عمل کی مکمل تائید و توثیق کی۔ کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے اعتراف جرم پر جوڈیشل کمیشن کے ذریعے عدالتی تحقیقات کروائی جائے، انتخابات میں تحریک انصاف وفاقِ پاکستان کی زنجیر کے طور پر ابھری ہے، پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے وفاق کو کمزور کرنے کا باعث بنیں گے۔

Recent Posts

جھوٹ بولنا،سنسنی خیز خبریں بنوانا بشریٰ بی بی کا پرانا شوق ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے…

7 mins ago

ایسا لگتا ہے چیف جسٹس ہر صورت میں ایکسٹینشن چاہتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا…

7 mins ago

چینی تعاون سے پاکستانی معیشت میں استحکام آرہا ہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چینی تعاون…

13 mins ago

وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی، وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس آج بلا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا…

42 mins ago

آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ آئی جی اور چیف کمشنر…

43 mins ago