سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کے لیے درخواست دائر کردی۔

جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان کے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے پارٹی سرٹیفیکیٹ بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیےگئے ہیں، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان کی جانب سے قومی اسمبلی کے 50 ارکان کے پارٹی سرٹیفیکیٹ جمع کروائےگئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے اتحاد نیا نہیں، 6 سال سے چل رہا ہے، عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، توہین نہیں ہونے دیں گے، 16 فروری کو جن آزاد ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ان کے بیان حلفی جمع کروا رہے ہیں۔

خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے اپنے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

Recent Posts

پختونخوا حکومت کا پی ٹی آئی احتجاج کی راہ میں رکاوٹوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی احتجاج کی راہ میں…

6 mins ago

تقریب کے دوران ہی نئی نویلی دلہن کو گدھی کہنے والا شوہر مشکل میں پڑ گیا

قاہرہ (قدرت روزنامہ) شادی کی تقریب میں نئی نویلی دلہن کو گدھی کہنے پر شوہر…

7 mins ago

مالی سال کی پہلی سہ ماہی؛ ایف بی آر ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 101 ارب کا شارٹ فال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر ٹیکس…

14 mins ago

جھوٹ بولنا،سنسنی خیز خبریں بنوانا بشریٰ بی بی کا پرانا شوق ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے…

22 mins ago

ایسا لگتا ہے چیف جسٹس ہر صورت میں ایکسٹینشن چاہتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا…

23 mins ago

چینی تعاون سے پاکستانی معیشت میں استحکام آرہا ہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چینی تعاون…

28 mins ago