پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسلحہ بردار شخص کی گرفتاری کے بعد اہم فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سیاسی بھرتیوں نے ریلوے تباہ کر دیا، ریلوے ملازمین گھر بیٹھ کر تنخواہیں لیتے ہیں، اسی لیے حادثات ہوتے ہیں، سپریم کورٹ نے ریلوے میں مستقل ہونے والے ملازمین سے متعلق سروسز ٹریبونل کا فیصلہ معطل کردیا . تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں اور سیکیورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے .

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں . سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں اور سیکیورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ ارکان قومی اسمبلی کے ذاتی اسٹاف پر بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی ہوگی . قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود میں اسلحہ لانے پر بھی پابندی عائد ہوگی اور یہ اقدامات سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرکیے گئے ہیں . گزشتہ دنوں پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے اسلحہ بردار شخص کو گرفتار کیا تھا . پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت سہیل ولد محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے اور اس سے پستول برآمد کیا گیا ہے . پولیس کا کہنا ہےکہ 45 سال کا ملزم سہیل راولپنڈی کے علاقے چکری کا رہنے والا ہے جس کے ایک ہاتھ میں پستول اور دوسرے میں چھری تھی، ملزم کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا تھا . بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے مشکوک شخص کی جانب سے سرعام اسلحہ لہرانے کے معاملے پر سماعت کی گئی جہاں ملزم ملک سہیل کو بھی پیش کیاگیا . ملزم ملک سہیل کی جانب سے عمر عبدالوہاب ہاشمی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے . پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا . جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور دوبارہ 27 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا . . .

متعلقہ خبریں