عوام کی مشکلات میں ایک اور اضافہ، موٹرسائیکلیں بھی مزید مہنگی ہونے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈالر کی قیمت 169 روپے تک جانے سے اسٹیل بھی مہنگا ہوا ہے جس کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں موجود موٹرسائیکل بنانے والی کمپنیاں قیمتوں میں مزید اضافہ کریں گی۔ کیونکہ اپما (ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹرسائیکل اسمبلرز کے مطابق کمپنیاں موٹرسائیکل ڈیلرز کو موٹرسائیکلیں فروخت نہیں کر رہیں۔اے پی ایم اے کے چیئرپرسن صابر شیخ کے مطابق کمپنیاں یہ چاہتی ہیں کہ ڈالر اور اسٹیل کی قیمتوں کے تناظر میں قیمتیں مزید بڑھا دی جائیں۔ ان کا کہنا ہے

کہ اس حوالے سے خیال کیا جا رہا ہے کہ یونائیٹڈ آٹوموبائلز اور روڈ پرنس یکم اکتوبر سے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بالترتیب 5 ہزار اور 3 ہزار روپے تک اضافہ کرینگی۔انہوں نے بتایا کہ کئی ڈیلروں نے موٹرسائیکلوں کی دستیابی کا پتہ لگانے کیلئے رابطہ کیا تاہم مارکیٹ میں موٹر سائیکلیں آسانی سے دستیاب نہیں، جس کی ممکنہ وجہ تصور کی جا رہی ہے کہ اگلے ماہ موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔ چونکہ اسٹیل مہنگا اور ڈالر 169روپے کے قریب جا پہنچا ہے اس کے باعث موٹرسائیکلوں کی قیتموں میں اضافہ ممکن ہے۔یہ تمام عوامل کے باعث کمپنیز تناؤ کا شکار ہیں جس صورتحال سے نکلنے کیلئے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا آٹو سیکٹر بشمول کار اور موٹرسائیکل دونوں حصوں کا انحصار درآمد شدہ پرزوں پر ہے۔ درآمد شدہ اشیاء ڈالر کے موجودہ ریٹ کےلیے انتہائی حساس ہیں۔گزشتہ برس کرونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد مارکیٹیں کھلنے کے بعد موٹرسائیکلوں کی مانگ میں اضافہ ہوا تھا، کمپنیاں زیادہ مانگ پوری کرنے میں ناکام ہورہی تھیں جس کی وجہ سے موٹرسائیکلیں کم اور خریدار زیادہ تھے۔ صابر شیخ کے مطابق موٹرسائیکل بنانے والی کمپنیز کو مالی خسارے کا سامنا نہیں ہے کیونکہ موٹرسائیکلوں کی قیمتیں پہلے ہی زیادہ ہیں۔

Recent Posts

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

10 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

7 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

7 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

7 hours ago