190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم پھر مؤخر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں تعینات ہونے والے نئے جج ناصرجاوید رانا کے تاحال چارج نہ لینے کے باعث بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 23 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ جج نہ ہونے کے باعث فردجرم کی کارروائی بھی ایک بار پھر موخر ہوگئی۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت کے نئے جج ناصر جاوید رانا نےآج اڈیالہ جیل میں سماعت کرناتھی۔ گزشتہ متعدد سماعتوں پر جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کسی عدالتی کارروائی کے ملتوی ہوتی رہی جب کہ ریفرنس کی پہلے سماعت کرنے والے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کے باعث گزشتہ روز نئے جج کی تعیناتی کی گئی تھی۔

Recent Posts

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 15 نومبر کو موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 15نومبر کو موسم سرما کی پہلی بارش…

2 mins ago

کوئٹہ، سردی میں اضافے کے ساتھ گیس پریشر میں کمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ شہر میںسردی میں اضافے کے ساتھ گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ سراٹھانے…

9 mins ago

دکی موبائل انٹرنیٹ سروس بند، صارفین پریشان

دکی(قدرت روزنامہ)دکی شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند لاکھوں صارفین پریشان ہے دکی موبائل انٹرنیٹ…

15 mins ago

آج بلوچستان میں جو کچھ ہو رہا ہے نیشنل پارٹی بلواسطہ یا بلاواسطہ ان حالات میں بھی ذمہ دار ہے، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں نیشنل پارٹی کے بیان کو کھسیانی بلی…

21 mins ago

پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی مقدم، عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں سپریم کورٹ بار ایسوسی…

31 mins ago

دھمکیاں دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لندن انڈرگراؤنڈ ٹرین میں…

44 mins ago