شیر افضل مروت کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے اور انہیں ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور ہراساں نہ کرنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی، جس میں شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت شیر افضل مروت نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے احتجاج کیا اور ریلی نکالی جس کے بعد میرے گھر چھاپا مارا گیا ۔ میرے گھر کا دروازہ توڑا اور رات کے ایک بجے ہراساں کیا گیا ۔ فریقین کو نوٹس جاری کرکے کیسز کی تفصیلات مانگی جائیں ۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ایک ایف آئی آر کا مجھے پتا ہے جس میں کل ضمانت کروائی ہے، انہوں نے آج کل ایک نیا کام پکڑا ہوا ہے۔ اپوزیشن کے رہنماؤں کے خلاف متعدد کیسز درج کرلیتے ہیں ۔ پولیس اور ایف آئی اے سے کیسز کی تفصیل منگوالیں ۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیے کہ پہلے نوٹس کردیتے ہیں ، جواب مانگ لیتے ، جس پر شیر افضل مروت نے استدعا کی کہ ان سے کوئی توقع نہیں ہے ہراساں نہ کرنے اور بغیر وارنٹ گھر میں نہ گھسنے کا حکم بھی دیں ۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے شیر افضل مروت کے خلاف کیسز کی معلومات فراہمی، انہیں ہراساں نہ کرنے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 26 فروری تک ملتوی کرکے رپورٹ طلب کرلی۔

Recent Posts

معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کہاں، کب اور کس موضوع پر لیچکر دیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک 15 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ…

6 mins ago

ڈی چوک پر احتجاج کلائمیکس ہوگا، شیرافضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت نے کہا کہ ہم نے حتمی طور…

21 mins ago

نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا…

33 mins ago

اروشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کو پسندیدہ قرار دے دیا، بالی ووڈ اداکارہ کی نئی ویڈیو وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا…

35 mins ago

موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، بلاول بھٹو بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب میں کھل کر بول پڑے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ ) موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، چیئرمین پیپلز…

36 mins ago

عمران خان جیل سے باہر آئیں گےیا نہیں؟ خوابوں کے بادشاہ کی بڑی پیشگوئی

کراچی (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے باہر آئیں گے یا…

49 mins ago