“یہ عہدہ ہم کسی صورت نہیں دے سکتے” ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو صاف انکار کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )حکومت سازی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان تاحال کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے اور ڈیڈلاک برقرار ہے تاہم آج شام چار بجے اسحاق ڈار کے گھر ہونے والے اجلاس میں پیشرفت کی توقع کی جارہی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے سپیکر قومی اسمبلی ، چیئرمین سینیٹ ، پنجاب اور سندھ کے گورنرز مانگے تھے لیکن ن لیگ چیئرمین سینیٹ اور گورنر پنجاب کا عہدہ دینے کیلئے کسی صورت بھی رضا مند نہیں ہے ، ن لیگ کا کہناہے کہ خیبر پختون میں گورنر اور قومی اسمبلی کا سپیکر پیپلز پارٹی کو دینے کیلئے تیار ہیں ۔

گزشتہ روز ہونے والا دونوں کمیٹیوں کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا تاہم اعظم نذیر تارڑ کا کہناتھا کہ صبح ہونے والے اجلاس میں کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا ، لیکن آج صبح ہونے والا اجلاس پہلے دوپہر تک ملتوی کیا گیا اور اس کے بعد اب اجلاس شام چار بجے اسحاق ڈار کی رہائشگاہ پر ہوگا جس میں پیشرفت کی توقع کی جارہی ہے ۔پیپلز پارٹی وزیراعظم کیلئے ن لیگ کو ووٹ دینے کیلئے تیار ہے لیکن وہ وزارت لینے کیلئے تیار نہیں ہے ۔

Recent Posts

ڈی چوک پر احتجاج کلائمیکس ہوگا، شیرافضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت نے کہا کہ ہم نے حتمی طور…

14 mins ago

نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا…

26 mins ago

اروشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کو پسندیدہ قرار دے دیا، بالی ووڈ اداکارہ کی نئی ویڈیو وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا…

29 mins ago

موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، بلاول بھٹو بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب میں کھل کر بول پڑے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ ) موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، چیئرمین پیپلز…

29 mins ago

عمران خان جیل سے باہر آئیں گےیا نہیں؟ خوابوں کے بادشاہ کی بڑی پیشگوئی

کراچی (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے باہر آئیں گے یا…

42 mins ago

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیس: وفاق اور پیپلزپارٹی نے نظرثانی اپیل کی حمایت جبکہ پی ٹی آئی نے مخالفت کردی، سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیس کی نظر ثانی اپیلوں…

53 mins ago