تیسری شادی کے بعد تنقید کرنیوالوں کو ریحام خان نے کھری کھری سنادیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف کی سابقہ اہلیہ و میزبان ریحام خان نے تیسری شادی کے بعد خود پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کم عمر عورتوں سے شادی کرنے والے مردوں پر تنقید کیوں نہیں کرتے؟

روزنامہ جنگ کے مطابق ریحام خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے خود سے عمر میں 13 سال چھوٹے مرد سے اپنی تیسری شادی کے بارے میں بات کی۔اُنہوں نے بتایا کہ جب لوگ مجھے دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ اس نے اپنے سے چھوٹی عمر کے لڑکے سے شادی کرلی لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ میری پہلی شادی مجھ سے عمر میں 16 سال بڑے آدمی سے ہوئی تھی اور میں نے دوسری شادی خود سے عمر میں 22 سال بڑے آدمی سے کی۔

ریحام خان نے سوالیہ انداز میں کہا کہ جو لوگ خود سے چھوٹی عمر کے آدمی سے شادی کرنے والی عورتوں پر تنقید کرتے ہیں وہ کم عمر عورتوں سے شادی کرنے والے مردوں پر تنقید کیوں نہیں کرتے؟اگر میری طلاق ہوگئی تو طلاق یافتہ ہونا میرے لیے ایک ٹیگ بن گیا کیونکہ میں ایک عورت ہوں لیکن کسی مرد پر ایک سے زیادہ بار طلاق لینے یا ایک سے زائد شادیاں کرنے کے باوجود بھی کبھی کوئی لیبل نہیں لگایا جاتا۔

ریحام خان نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات کے حق میں نہیں ہوں کہ مرد ایک ساتھ کئی شادیاں کریں، اگر میرے شوہر دوبارہ شادی کرنا چاہتے ہیں تو اُنہیں مجھے چھوڑنا پڑے گا۔ ریحام خان نے بتایا کہ مجھے جب مرزا بلال نے شادی کی پیشکش کی تو میں نے پہلے طلاق کے کاغذات دیکھے اور پھر شادی کے لیے رضامندی ظاہر کی کیونکہ میرے شوہر کی بھی مجھ سے شادی ہونے سے پہلے دو شادیاں ہوئی تھیں اور مجھ سے ان کی بھی تیسری شادی ہے۔

Recent Posts

معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کہاں، کب اور کس موضوع پر لیچکر دیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک 15 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ…

7 mins ago

ڈی چوک پر احتجاج کلائمیکس ہوگا، شیرافضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت نے کہا کہ ہم نے حتمی طور…

21 mins ago

نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا…

34 mins ago

اروشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کو پسندیدہ قرار دے دیا، بالی ووڈ اداکارہ کی نئی ویڈیو وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا…

36 mins ago

موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، بلاول بھٹو بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب میں کھل کر بول پڑے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ ) موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، چیئرمین پیپلز…

36 mins ago

عمران خان جیل سے باہر آئیں گےیا نہیں؟ خوابوں کے بادشاہ کی بڑی پیشگوئی

کراچی (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے باہر آئیں گے یا…

49 mins ago