پاکستان میں انتخابات پر چین کا موقف بھی آگیا

بیجنگ(قدرت روزنامہ) چین نے عام انتخابات کے پرامن اور کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد دی ہے .

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے نیوز بریفنگ میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموار طریقے سے منعقد کئے گئے، پاکستان ہمارا قریبی دوست اور ہمسایہ ملک ہے، پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ پاکستان میں تمام متعلقہ فریق انتخابات کے بعد سیاسی اتحاد اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں