اداکارہ غنا علی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد۔۔مگر کب؟تصاویر سامنے آگئیں

(قدرت روزنامہ) اداکار ہ غنا علی نے اپنے شوہر عمیر گلزار کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں . ایک تصویر میں انہوں نے اپنا بے بی بمپ بھی دکھایا ہے .

تفصیلات کے مطابق مئی میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ غنا علی حاملہ ہوگئیں . انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ہمیں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری خوشیوں کا چھوٹا خزانہ بہت جلد آ رہا ہے، اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے . ہم سے اپنی فیملی میں نئے اضافے کی آمد کا مزید انتظار نہیں ہو رہا . انہوں نے مداحوں سے اپنے لیے دعاؤں کی اپیل کی . اداکارہ نے اپنے شوہر کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ آپ میری زندگی کی سب سے بہترین چیز ہیں . یاد رہے کہ غنا علی نے 16 مئی 2021 کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا . بعض سوشل میڈیا صارفین نے الزام عائد کیا تھا کہ غنا علی نے پیسوں کیلئے ایک بڑے کاروباری شخص سے شادی کی ہے . . .

متعلقہ خبریں