سیاسی جماعتوں میں اتفاق نہیں ہوا تو آئین میں اس کا حل موجود ہے، مرتضیٰ سولنگی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ اگر سیاسی جماعتوں کے درمیان کسی قسم کا اتفاق رائے پیدا نہیں ہوتا تو آئین میں اس کا حل موجود ہے۔
پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئین کے تحت انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری تک بلایا جا سکتا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی آخری تاریخ تک کچھ دن باقی ہیں اس میں کسی قسم کا تعطل اور ڈیڈ لاک نہیں، یہ معمول کی کارروائی ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کسی جماعت کے پاس سادہ اکثریت نہیں، سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات چل رہے ہیں، آئین پاکستان خاصا جامع اور مفصل ہے، فرض کریں کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان کسی قسم کا اتفاق رائے پیدا نہیں ہوتا تو آئین میں اس کا حل موجود ہے۔
فنکاروں سے انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو مختلف طرح سے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں ان کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے، وہ شاعر، موسیقار، فنکار، ڈرامہ نگار جو کروڑ پتی نہیں، ان کی خدمات کا اعتراف ہونا چاہیے، اشرافیہ کے کلبز کو بھی چاہیے کہ وہ ان کی خدمات کا اعتراف کریں، کسی کو رکنیت دیتے وقت صرف پیسے کو نہ دیکھا جائے، خدمات کو بھی دیکھا جائے۔

Recent Posts

موٹرسائیکل کے پہیے میں برقع پھنسنے سے لڑکی ہلاک

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران نوجوان لڑکی سمیت 2…

5 mins ago

امبانی خاندان کا بیٹے کی شادی سے قبل غریب افراد کی شادیاں کرانے کا اعلان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی شادی…

6 mins ago

مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، لاہور…

9 mins ago

نہروں میں نہانے سے اموات، شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے

لاہور(قدرت روزنامہ) گرمیوں میں شہریوں کی بڑی تعداد نہانے کے لیے نہروں، دریاؤں اور جھیلوں…

13 mins ago

ضلع کرم میں دھماکے کے باعث 19 افراد زخمی

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد زخمی…

46 mins ago

سپر سٹار کے ساتھ ڈیبیو کرنے والا اداکار، جس کی ایک غلطی نے اس کا کیریئر برباد کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ )فلم انڈسٹری میں ایسے بہت سے اداکار ہیں ،جنہوں نے سپر سٹارز کے…

49 mins ago