ثناء جاوید شوہر کو سپورٹ کرنے ملتان سٹیڈیم پہنچیں تو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جسے شاید وہ ساری زندگی نہ بھول پائیں

ملتان (قدرت روزنامہ) اداکارہ ثناء جاوید شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے ملتان سٹیڈیم پہنچیں تو ان کو ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا اور اس نام سے جسے وہ بھول نہیں سکتیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ تھا جس میں شعیب ملک بھی کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل تھے۔ اداکارہ ثناء جاوید اپنے شوہر کی حوصلہ افزائی کیلئے سٹیڈیم میں موجود تھیں کہ ان کو انتہائی پریشان کن صورت حال کا سامنا پڑا جب شائقین نے انہیں دیکھ کر ثانیہ مرزا کے نعرے لگا کر ٹرولنگ شروع کر دی۔

اس موقع پر ثناء جاوید مشکل کا شکار نظر آئیں اور شائقین کی طرف رخ کرنے پر مجبور ہو گئیں تاہم انہوں نے خود کو سنبھالا اور وہاں سے چلی گئیں۔

ثناء جاوید اور شعیب ملک 10 جنوری کو ایک دوسرے کیساتھ شادی کا معاملہ سامنے لائے تھے، اس سے قبل شعیب ملک انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذہان ہے۔ دوسری جانب ثناء جاوید نے بھی گلوکار عمیر جسوال کیساتھ شادی کر رکھی تھی تاہم ثناء اور شعیب نے آپس میں شادی کیلئے اپنے پچھلے جیون ساتھیوں سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

Recent Posts

وزیراعلی کے پی نے وفاق پر لشکر کشی کی تو قانون حرکت میں آئیگا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر نے وزیراعظم کا بازو…

27 mins ago

آئی ایم ایف معاہدہ؛ وفاق نے ہمارا مطالبہ تسلیم کرلیا، مشیرخزانہ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

35 mins ago

وجیہہ سواتی قتل کیس دوبارہ سماعت کے لیے عدالت کو ارسال

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملزمان کی سزائیں…

43 mins ago

بینکاک سے کراچی آئے پارسل سے پونے دو کروڑ کی منشیات برآمد

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل میل آفس کراچی میں کارروائی کرتے…

44 mins ago

کراچی؛ 4 منزلہ عمارت کا گراؤنڈ فلور زمین میں دھنس گیا، مزدور پھنس گئے

کراچی(قدرت روزنامہ) احسن آباد کے علاقے میں 4 منزلہ عمارت اچانک ٹیڑھی ہو گئی، گراؤنڈ…

57 mins ago

عمران خان آصف زرداری کی قیادت میں آجائیں سب ٹھیک ہوجائے گا، گورنر پنجاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو…

1 hour ago