سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا سراج الحق کے بیان پر رد عمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی کی تنقید کا جواب پیپلزپارٹی نے دیدیا .

سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں کہ سراج الحق کی جماعت اسلامی پر قوم اعتماد نہیں کرتی،جماعت اسلامی ہمیشہ آمروں کی تابعدار اور سہولت کار رہی ہے،جماعت اسلامی اور جمیعت علماء اسلام ف نے ایل ایف او کو منظور کرواکر پرویز مشرف کی سہولت کاری کی، جماعت اسلامی کا ماضی دیکھ کر عوام اسے ہر انتخابات میں عبرت ناک شکست سے دوچار کرتے ہیں .

انہوں نے سوال اٹھایا کہ سراج الحق 5 سال خیبر پختونخوا کی حکومت میں رہے عوام کی کون سی خدمت کی ؟ .

. .

متعلقہ خبریں