وفاقی حکومت میں شامل ہونے کیلئے ایم کیو ایم نے کیا شرائط رکھ دیں؟

لاہور (قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم کی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کیلئے شرائط سامنے آ گئیں .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایم کیو ایم نے مسلم لیگ (ن) سے سندھ کی گورنر شپ مانگ لی ہے، وفاقی کابینہ میں 4 وزارتیں مانگ لیں اور قانون سازی سے متعلق بھی 3 مطالبات سامنے رکھ دیئے .

بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم نے قانون سازی سے متعلق این ایف سی ایوارڈ کی رقم صوبائی حکومتوں کی بجائے مقامی حکومتوں کو دینے کا مطالبہ کیا ہے، کوٹہ سسٹم پورے ملک میں نافذ اور عملدرآمد یقینی بنایا جائے، اور مقامی حکومتوں کا عمل مسلسل جاری رہے اور جہاں ایسا ممکن نہ ہو وہاں عام انتخابات روکے جائیں .

. .

متعلقہ خبریں