پاکستان نے ہمیشہ اچھے فاسٹ بولرز پیدا کیے ہیں، تبریز شمسی کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)کراچی کنگز کے کھلاڑی تبریز شمسی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ایک معیاری لیگ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تبریز شمسی نے کہا کہ پاکستان میں بولرز بہت اچھے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ اچھے فاسٹ بولرز پیدا کیے ہیں۔

تبریز شمسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز نوجوان کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارم کیا، یہی لیگ کی خوبصورتی ہے، پی ایس ایل نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے اپنی مہارت سامنے لانے کا ایک اچھا پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیزنز کی کارکردگی اب ماضی کا حصہ ہے، آپ چیمپئن بھی ہوں تو پھر بھی آپ کو زیرو سے شروع کرنا پڑتا ہے، ہماری مینجمنٹ نئی ہے، ماحول اچھا بنا ہوا ہے اور ٹریننگ اچھی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بیٹنگ ہمارا مسئلہ نہیں ہے ابھی صرف ایک میچ ہوا ہے، بابر اعظم ایک اسپیشل کھلاڑی ہیں وہ ہر جگہ اچھا پرفارم کرتے ہیں وہ اکیلے ٹیم میں بیٹر نہیں دیگر بیٹرز بھی ہیں ہم صرف ایک پر فوکس نہیں کر رہے۔کراچی کنگز کے کھلاڑی نے کہا کہ پی ایس ایل میں اچھی چیز یہ ہے کہ کراؤڈ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرتا ہے، لاہور میں جنوبی افریقا کی جانب سے ایک میچ کھیل چکا ہوں لیکن تب کورونا کے دن تھے اب لاہور کے کراؤڈ کو انجوائے کروں گا۔

Recent Posts

وزیراعلی کے پی نے وفاق پر لشکر کشی کی تو قانون حرکت میں آئیگا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر نے وزیراعظم کا بازو…

24 mins ago

آئی ایم ایف معاہدہ؛ وفاق نے ہمارا مطالبہ تسلیم کرلیا، مشیرخزانہ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

33 mins ago

وجیہہ سواتی قتل کیس دوبارہ سماعت کے لیے عدالت کو ارسال

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملزمان کی سزائیں…

41 mins ago

بینکاک سے کراچی آئے پارسل سے پونے دو کروڑ کی منشیات برآمد

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل میل آفس کراچی میں کارروائی کرتے…

42 mins ago

کراچی؛ 4 منزلہ عمارت کا گراؤنڈ فلور زمین میں دھنس گیا، مزدور پھنس گئے

کراچی(قدرت روزنامہ) احسن آباد کے علاقے میں 4 منزلہ عمارت اچانک ٹیڑھی ہو گئی، گراؤنڈ…

54 mins ago

عمران خان آصف زرداری کی قیادت میں آجائیں سب ٹھیک ہوجائے گا، گورنر پنجاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو…

1 hour ago