پاکستان تحریک انصاف نے سابق کمشنر راولپنڈی کی فیملی سے متعلق اہم مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ اور ان کی فیملی کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیاہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ لیاقت چٹھہ اور ان کی فیملی کی جان کو شدید خدشات ہیں لہٰذا سیکیورٹی کا مناسب بندوبست کیا جائے، انہوں نے کہاکہ ہمارا سنی اتحاد کونسل کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ہمارے امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کریں گے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کل 50 ایم این اے کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی، مخصوص نشستوں کیلئے پرسوں الیکشن کمیشن میں درخواست دیں گے، تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 180 سیٹوں پر جیت چکی ہے ، بارہا کہا ہم نے قومی اسمبلی کی 180سیٹیں جیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے فارم 45 کے مطابق فارم 47 مرتب کیا جائے، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوچکا اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ بھی متنازع ہو چکے ہیں۔

Recent Posts

شدید بارشوں کے بعد ہرنائی کا سبی سے زمینی رابطہ منقطع، ریلوے لائن بھی متاثر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صبح سے شروع ہونے والی بارش کے بعد ہرنائی میں کا سبی سے…

16 mins ago

کچی آبادیوں کے لوگ روزگار کے مواقع سے محروم کیوں؟

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت کی طرف سے خصوصی افراد اور خواجہ سراؤں کے لیے ہنرمندی کے…

22 mins ago

ہالی ووڈ فلم ‘ٹائٹینک’ کے پروڈیوسر چل بسے

لاہور (قدرت روزنامہ)ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ٹائٹینک‘ کے پروڈیوسر جان لینڈو 63 سال…

32 mins ago

صحت اور تعلیم کے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جائیں،علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ صحت اور تعلیم کے نظام کو…

36 mins ago

میانوالی میں اپوزیشن لیڈر کے گھر پولیس کا چھاپہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)میانوالی پولیس نے اسلام آباد پولیس کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر کے گھر چھاپہ…

1 hour ago

پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں تین بہنیں پاکستان کی نمائندگی کریں گی،جنوبی افریقہ روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں تین بہنیں پاکستان کی نمائندگی کریں…

1 hour ago