خواجہ نافع کو فیس بک پر ویڈیو دیکھنے کے بعد سلیکٹ کیا گیا ، سرفراز احمد کا انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع سے متعلق سرفراز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی سلیکشن فیس بک پر ان کی بیٹنگ ویڈیو دیکھ کر کی گئی۔

19 فروری بروز پیر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ہوا جس میں کوئٹہ نے لاہور کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

لاہور قلندرز نے 188 رنز کا ہدف دیا تھا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا، اس میچ میں خواجہ نافع نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی 31گیندوں پر مشتمل اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے بتایا کہ فیس بک پر خواجہ نافع کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد انہیں بلوایا گیا تھا، ان کی سلیکشن فیس بک پر دیکھی گئی بیٹنگ کی ویڈیو کے بعد ہوئی۔

سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ نافع نے ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی ہے، البتہ وہ بی پی ایل (بنگلادیش پریمیئر لیگ) کا حصہ ضرور رہے ہیں جو بڑی کامیابی ہے اور پھر کوئٹہ نے انہیں منتخب کیا، وہ بہت باصلاحیت ہے اور مستقبل کا اسٹار ہے۔

Recent Posts

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرنے کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا…

1 min ago

وزیراعلی کے پی نے وفاق پر لشکر کشی کی تو قانون حرکت میں آئیگا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر نے وزیراعظم کا بازو…

34 mins ago

آئی ایم ایف معاہدہ؛ وفاق نے ہمارا مطالبہ تسلیم کرلیا، مشیرخزانہ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

42 mins ago

وجیہہ سواتی قتل کیس دوبارہ سماعت کے لیے عدالت کو ارسال

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملزمان کی سزائیں…

50 mins ago

بینکاک سے کراچی آئے پارسل سے پونے دو کروڑ کی منشیات برآمد

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل میل آفس کراچی میں کارروائی کرتے…

52 mins ago

کراچی؛ 4 منزلہ عمارت کا گراؤنڈ فلور زمین میں دھنس گیا، مزدور پھنس گئے

کراچی(قدرت روزنامہ) احسن آباد کے علاقے میں 4 منزلہ عمارت اچانک ٹیڑھی ہو گئی، گراؤنڈ…

1 hour ago