ریاستی مشینری نے حقیقی نتائج میں ردو بدل کرکے ہمیں ہرایا، اصغر خان اچکزئی

چمن (قدرت روزنامہ) چمن پی بی 51 ضلع چمن الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کا احتجاجی دھرنا بارہویں روز بھی ڈی آر او آفس کے سامنے جاری رہا، جس میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان شریک رہے، احتجاجی دھرنے سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری مشینری کے ذریعے حقیقی نتائج میں ردوبدل کی گئی کہ جسمیں چار نمبر امیدوار کو پہلے نمبر پر لایا گیا ہم اس جھوٹے نتائج کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے، اسطرح عوامی مینڈیٹ کو پاﺅں تلے روندھنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے . انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا پرامن احتجاجی دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک فارم 45 کے مطابق ری کاﺅنٹنگ نہیں کی جائے .

. .

متعلقہ خبریں