اتحادی حکومت بنے گی اور چلے گی ، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کا تقاضہ ہے حکومت کی تشکیل جلد سے جلد ہو،ن لیگ،پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم کی اتحادی حکومت بنے گی اور چلے گی بھی، پارٹی کے بجائے ملک کے بہترین مفاد میں حکومت کرنے کو تیارہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ سیاسی طور پر نظر آرہا ہے اتحادی حکومت بننے جارہی ہےن لیگ،پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم کی اتحادی حکومت بنے گی، جو چلے گی بھی، تحریک انصاف کہتی ہے ہم نے فلاں سے بات نہیں کرنی،تحریک انصاف اپنے نمبر پورے کرے اور حکومت بنالے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بجائے ملک کے بہترین مفاد میں حکومت کرنے کوتیارہیں،بغیر حکومت کے معاملات آگے نہیں چل سکتے،ملکی سلامتی کا تقاضہ ہے حکومت کی تشکیل جلد سے جلد ہو،ہم بھی کہہ رہے ہیں جےیوآئی کےساتھ کےپی میں دھاندلی ہوئی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ22آزاد امیدواروں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے،پی ٹی آئی کےکچھ حمایت یافتہ امیدوار آزاد ہی رہنا چاہتے ہیں،پنجاب میں 149نمبردرکار ہیں،جبکہ ہمارے پاس 156نمبرموجودہیں۔

Recent Posts

پی ایم ڈی سی کی نجکاری کی تجویز مسترد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم نے پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی…

2 hours ago

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرنے کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا…

2 hours ago

وزیراعلی کے پی نے وفاق پر لشکر کشی کی تو قانون حرکت میں آئیگا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر نے وزیراعظم کا بازو…

3 hours ago

آئی ایم ایف معاہدہ؛ وفاق نے ہمارا مطالبہ تسلیم کرلیا، مشیرخزانہ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

3 hours ago

وجیہہ سواتی قتل کیس دوبارہ سماعت کے لیے عدالت کو ارسال

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملزمان کی سزائیں…

3 hours ago

بینکاک سے کراچی آئے پارسل سے پونے دو کروڑ کی منشیات برآمد

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل میل آفس کراچی میں کارروائی کرتے…

3 hours ago