عالمی بینک کے پروگرام سلیکٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی بینک کے تعاون سے چلائے جانیوالے پروگرام سلیکٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں، اختیارات کا غیر قانونی استعمال ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو بے ضابطگیوں، عہدے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کرنیوالے افسر کو محکمے سے نکال دیا گیا، منیجر ایچ آر نے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو خط لکھ کر آگاہ کردیا، الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود منیجر ایچ آر حمید علوانی کو غیر قانونی طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

خط کے مطابق غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والے پروگرام کے لیپ ٹاپ، کمپیوٹر سرور کا سامان رجسٹر میں درج کیے بغیر غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، منصوبے کیلیے خریدی گئی 10 گاڑیوں میں سے 5 گاڑیاں غائب، برطرف افسر پر الزام، خاتون پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کے گھر سے پانچ میں سے دو گاڑیاں برآمد ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

خط کے مطابق وی ٹی ٹی گلوبل فرم کو پرانی تاریخ میں بولی کی دستاویزات لینے کے بعد ٹھیکہ دیا گیا، سلیکٹ پروگرام میں نجی کمپنی کو کروڑوں روپے کے ٹھیکے غیر قانونی طور پر دینے کی مخالفت کے باعث الیکشن کمیشن کے احکامات کے برعکس ایچ آر منیجر کی تنخواہ روک دی گئی ہے۔

Recent Posts

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…

2 mins ago

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

11 mins ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

20 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

33 mins ago

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی…

40 mins ago

1973کا آئین نہیں مانا گیا تو ہم نئے معاہدے کی بات کریں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

1 hour ago