شہریار آفریدی ایم پی او کیس؛ ڈی سی اسلام آباد کی غیر مشروط معافی مسترد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے ایم پی او جاری کرنے کے کیس میں ایس ایس پی جمیل ظفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے معافی مانگ لی۔

ہائیکورٹ میں شہریار آفریدی کے خلاف ایم پی او جاری کرنے پر ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر ، ایس پی فاروق بٹر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد سے کہا کہ آپ نے 69 ایم پی اوز آرڈر جاری کئے ، کیا ان کے ماں باپ نہیں تھے کیا انہوں نے عمرے پر نہیں جانا تھا، یہ آپکا بہت stupid ایکشن تھا اور آپ اسکے تبائج بھگتیں گے۔

ڈی سی اسلام آباد کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے دلائل دیے کہ رپورٹس کے مطابق شہریار آفریدی جیل میں ہوتے ہوئے احتجاج کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی رپورٹ پر ایم پی او آرڈرز جاری کئے گئے، کمیٹی میں آئی ایس آئی ، آئی بی ، ایم آئی، ٹرپل ون بریگیڈ اور پولیس کے نمائندگان شامل تھے۔

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ عدالتی آبزرویشن کے باوجود ایک ہی طرح کی سورس رپورٹ پر مزید ایم پی او آرڈرز جاری کئے گئے ، ہم نے ان کے اختیارات معطل کئے تو پھر انہوں نے ایم پی او آرڈرز جاری کرنا بند کئے، صرف اس بنچ نے نہیں بلکہ دوسرے بنچز نے بھی تقریباً چالیس ایم پی او آرڈرز کالعدم قرار دئیے۔

ایس ایس پی جمیل ظفر نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر ڈی سی اسلام آباد نے بھی غیر مشروط معافی کی استدعا کی۔

عدالت نے دوسرے شوکاز کا پیر تک جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کی غیر مشروط معافی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ہائی کورٹ آئندہ ہفتے کیس کا فیصلہ سنائے گی۔

Recent Posts

پی ایم ڈی سی کی نجکاری کی تجویز مسترد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم نے پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی…

2 hours ago

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرنے کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا…

2 hours ago

وزیراعلی کے پی نے وفاق پر لشکر کشی کی تو قانون حرکت میں آئیگا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر نے وزیراعظم کا بازو…

3 hours ago

آئی ایم ایف معاہدہ؛ وفاق نے ہمارا مطالبہ تسلیم کرلیا، مشیرخزانہ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

3 hours ago

وجیہہ سواتی قتل کیس دوبارہ سماعت کے لیے عدالت کو ارسال

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے وجیہہ سواتی قتل کیس میں ملزمان کی سزائیں…

3 hours ago

بینکاک سے کراچی آئے پارسل سے پونے دو کروڑ کی منشیات برآمد

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل میل آفس کراچی میں کارروائی کرتے…

3 hours ago