سریے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا

لاہور(قدرت روزنامہ) لوکل اور برانڈڈ سریئے کی قیمت میں 5ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہوگیا .

تفصیلات کے مطابق لوکل اور برانڈڈ سریئے کی قیمت میں 4سے 5ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہوگیا ہے، لوکل سریا 2 لاکھ 36 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار روپے فی ٹن جبکہ برانڈڈ سریا 2 لاکھ 55 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن پر ہوگیا ہے .

رپورٹ کے مطابق لوہا منڈیوں میں سکریپ اور خام لوہا 1 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن تک فروخت ہورہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں