حکومت میں وہ عہدہ جسے لینے کیلئے ایم کیو ایم بھی (ن) لیگ کے آگے ڈٹ گئی ،واضح اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر شپ متحدہ کا حق ہے، دستبردار نہیں ہوں گے، کامران ٹیسوری کی بطور گورنر کارکردگی عمدہ ہے، انہی کو آگے چلنا چاہیے۔

نجی ٹی وی “جیو نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بہت اچھا کام کر رہے ہیں، پورے ملک میں تمام گورنر سے زیادہ متحرک ہیں، نہیں چاہتے سندھ کی گورنر شپ کے معاملے پر کوئی بحث ہو۔ ایم کیو ایم کے پاس کراچی کا 80 فیصد اور حیدرآباد کا 100 فیصد مینڈیٹ ہے، تو گورنر شپ بھی ایم کیو ایم کا حق ہے، حکومت میں برائے نام نہیں رہنا چاہتے، ڈیڈ لاک کوئی نہیں ہے، معاملات طے پا جائیں گے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو خودمختار اور مضبوط کرنے کے لیے 3 آئینی ترامیم پر حمایت حاصل کرنا ہماری ترجیح ہے، ایم کیو ایم کی کوئی ڈیمانڈ نہیں اصول پر بات کر رہے ہیں۔ الیکشن سے پہلے سے (ن) لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں، صرف نمبر پورے کر کے حکومت بنانا ہی کافی نہیں اسے چلانا بھی ہے، آئیڈیل صورتحال یہ ہے وزارتیں نہ لیں اور حکومت کا ساتھ دیں لیکن خود غرضی کے فیصلے نہیں کر سکتے، یہ حکومت پھولوں کی سیج ثابت نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری توجہ اس پر ہے کہ لوگوں کو کیسے ڈیلیور کرنا ہے، اپنے حلقوں میں عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا فارمولہ بنانا ہے، ایسا نہ ہو نام کے حکومت میں ہوں اور عوام کو کچھ ڈیلیور نہ کرسکیں۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں ایک خطرناک کار حادثے…

45 mins ago

پاکستان اور آذربائیجان کا قانونی تعلیم و تربیت کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور آذربائیجان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان…

53 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شاہ رخ خان کو لاجواب کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتی مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بالی ووڈ کے سپر…

56 mins ago

سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پرگاڑی پرفائرنگ،7افرادقتل

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)پسرور قلعہ کالر والا کے علاقہ میں 7 افراد کو پرانی دشمنی کی…

1 hour ago

روزگار کی تلاش میں کمبوڈیا جانے والے سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے

فنوم پین (قدرت روزنامہ)روزگار کی تلاش میں سیکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں پھنس گئے ہیں، پاکستان…

1 hour ago

بھارتی باولر ایشون نے مرلی دھرن کا اہم ریکارڈ برابر کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے سری لنکا کے سابق لیجنڈری سپنر مرلی دھرن…

1 hour ago