انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا بندش کا معاملہ، پی ٹی اے نے عدالت میں اہم انکشاف کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش پر سندھ ہائیکورٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیراطلاعات اور وزارت داخلہ کے احکامات پر عملدرآمد کیاہے ،انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ پر انٹرنیٹ بند کیا گیا تھا .

سندھ ہائیکورٹ میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک نیٹ نہیں چل رہا، ہائیکورٹ تک میں نہیں چل رہا ، نیٹ کب چلاؤ گے .

وکیل درخواست نے مؤقف دیا کہ الیکشن کے دن سے ہی انٹرنیٹ بند کر دیا گیا .

پی ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن وزارت داخلہ کے احکامات پر عمل کرتی ہے ، وزیراطلاعات اور وزارت داخلہ کے احکامات پر عملدرآمد کیاہے ،انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ پر انٹرنیٹ بند کیا گیا تھا .

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لوگوں کو الیکشن تک نہیں لڑنے دیا گیا ، لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے مہم چلانا چاہ رہے تھے ، پھر الیکشن نا کرایا کریں . وکیل پی ٹی اے نے کہا کہ ہمارے پاس جو ہدایات آئی اس پر عملدرآمد کردیا .

جسٹس مبین لاکھو نے کہا کہ تھریٹس بتائیں جن کی وجہ سے انٹرنیٹ بند کر دیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں