ایم کیو ایم کو وفاق میں 3 وزارتیں ملنے کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت سازی کے بعد ایم کیو ایم کو پہلے مرحلے میں وفاقی کابینہ میں 3 وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پورٹس اینڈ شپنگ اور وزارت اوور سیز پاکستانیز دی جاسکتی ہے۔
علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مسلم لیگ ن سے کیے گئے مطالبات بھی سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق 3 مطالبات قانون سازی سے متعلق اور دیگر سیاسی نوعیت کے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلا مطالبہ ہے کہ این ایف سی سے رقم صوبوں کے بجائے مقامی حکومتوں کو براہ راست منتقل کی جائے، دوسرا مطالبہ ہے کہ مقامی حکومتوں کا تسلسل ہو اور جس صوبے میں ایسا نہ ہو وہاں عام انتخاب روکا جائے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا تیسرا مطالبہ ہے کہ کوٹہ سسٹم پر ملک بھر میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ تینوں معاملات پر قانونی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

6 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

6 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

6 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

7 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

7 hours ago