ڈی سی اسلام آباد اور پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ، یکم مارچ کو سنایا جائیگا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی سی اسلام آباد اور پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، جو یکم مارچ کو سنایا جائے گا .

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،گزشتہ سماعت پر عدالت پیش نہ ہونے پر ڈی سی اسلام آباد نے غیر مشروط معافی کی استدعا کردی .

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کی غیر مشروط معافی کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کو شوکاز نوٹس کا پیر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے بیرون ملک جانے سے روک دیا .

. .

متعلقہ خبریں