اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کی غیر مشروط معافی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔جسٹس بابر ستار نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے خلاف ایم پی او جاری کرنے پر ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن روسٹم پر آ گئے، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آپ کون سا آرڈر سمجھتے ہیں؟ آپ اب دوسرے شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں جمع کروائیں گے، آپ نے 69 ایم پی او آرڈرز جاری کیے ہیں۔ یہ آپ کی احمقانہ حرکت تھی ، اس کے نتائج آپ کو بھگتنا ہوں گے۔
جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ کیا ان کے لوگوں کے ماں باپ نہیں تھے، کیا ان لوگوں نے عمرہ پر نہیں جانا تھا ؟ ،غلطی سے لگا تھا کہ آپ سمجھ گئے ہوں گے، یہ کیس صرف آپ کے کنڈکٹ کی وجہ سے چل رہا ہے، یہ کیس آپ کے وکلا کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہا ہے۔
اس موقع پر ایس ایس پی جمیل ظفر نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر ڈی سی اسلام آباد نے بھی غیر مشروط معافی کی استدعا کی۔ عدالت نے دوسرے شوکاز کا پیر تک جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کی غیر مشروط معافی کی استدعا مسترد کر دی اور انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…