کمشنر راولپنڈی، دھاندلی کے الزامات، تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ کو حتمی شکل دے گی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کا آج آخری اجلاس ہو گا۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی آج الیکشن کمیشن کورپورٹ پیش کرے گی،راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور متعلقہ آر اوز کے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔
تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوز کے تحریری بیانات قلم بند کر لئے ہیں،ڈویژن میں قومی اسمبلی کے 13 اور صوبائی اسمبلی کے 26 ریٹرننگ افسران کے بیانات بھی قلم بند کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ اس رپورٹ کا حصہ سابق کمشنر راولپنڈی کی دھاندلی سے متعلق الزامات کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ بھی ہیں۔ یاد رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے سترہ فروری کو انتخابی بے ضابطگیوں پرعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Recent Posts

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

6 mins ago

ہو سکتا ہے قومی حکومت بھی وجود میں آ جائے،شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…

7 mins ago

مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…

10 mins ago

آج کہاں بارش اور کہاں برفباری ہونے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…

13 mins ago

آصف زرداری قتل سازش کیس ،عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…

13 mins ago

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی آگے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…

19 mins ago