خاتون وکیل کی گاڑی پر فائرنگ، شوہر سمیت زخمی

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں خاتون وکیل کی گاڑی پر فائرنگ کر کے انہیں شوہر سمیت زخمی کر دیا گیا .

نجی ٹی وی جیو نویز کے مطابق خاتون وکیل گلشن اقبال میں اپنے شوہر کیساتھ گاڑی میں جا رہی تھیں کہ نیپا فلائی اوور کے قریب نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کر دی .

مہوش نامی خاتون وکیل گاڑی خود چلا رہی تھیں، ان کے ساتھ دوسری سیٹ پر بیٹھے شوہر عثمان کو گولی لگی جو انہیں پار کرتی ہوئی مہوش تک جا پہنچی اور وہ خود بھی معمولی زخمی ہو گئیں .

پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف زاویوں سے افسوس ناک واقعے کی تفتیش شروع کر دی .

. .

متعلقہ خبریں